0
Tuesday 24 Jan 2012 14:22

قوم نظریہ پاکستان کے تحفظ اور نظام مصطفٰی ص کیلئے سنی تحریک کا ساتھ دے، علامہ عبداللطیف قادری

قوم نظریہ پاکستان کے تحفظ اور نظام مصطفٰی ص کیلئے سنی تحریک کا ساتھ دے، علامہ عبداللطیف قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کا ایک اہم اجلاس ادارہ فیضانِ رسالت پیر مہر علی شاہ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہوا، جس میں میلاد کمیٹی کے سرپرست اعلٰی مفتی سعید الرحمن قادری، سنی تحریک دھمیال سیکٹر کے صدر علامہ عبداللطیف قادری، جنرل سیکریٹری میلاد کمیٹی قاری ثناءاللہ قادری، مولانا حامد نواز نقشبندی، مولانا وسیم قادری سمیت میلاد کمیٹیوں کے صدور  اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں میلاد جلوس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور حسب سابق امسال بھی بھرپور طریقے سے میلاد منانے کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پر سنی تحریک دھمیال سیکٹر کے صدر علامہ عبداللطیف قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفٰی ص انسانیت کے لیے امن اور سکون کا گہوارہ ہے۔ ولادت مصطفٰی ص کا مہینہ ظلم، جہالت، مہنگائی، دہشتگردی اور بے دینی کے خلاف آواز بلند کرنے کا ہے۔ ساری قوم کو مل کر نظریہ پاکستان کے تحفظ اور نظام مصطفٰی ص کے نفاذ کے لیے سنی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے۔ میلاد النبی ص کے جلوسوں کو روکنے والوں کی ناپاک سازش ناکام ہو گی۔ عوام اہلسنت اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلکہ ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 132499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش