0
Monday 23 Jan 2012 23:05

امریکی تحقیقاتی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، پاک فوج

امریکی تحقیقاتی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بارے میں اپنی رپورٹ میں امریکی تحقیقات مسترد کر دی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں حقائق کا درست تعین نہیں کیا، کسی کو ذمہ دار بھی قرار نہیں دیا گیا۔ 

پاک فوج کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی تحقیقاتی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں۔ اس میں کسی شخص پر واقعہ کی ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ پاکستان کو بھی واقعہ پر مورد الزام ٹھرانا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ پاک افواج پر حملہ نیٹو کو افغانستان میں دیئے گئے مینڈیٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پاک فوج کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ذمہ داری عائد کئے بغیر رپورٹ مکمل تصور نہیں کی جا سکتی جبکہ نیٹو کے تحقیقاتی افسر بریگیڈئیر جنرل سٹیفن کلارک کو ذمہ داری عائد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا گیا۔ پاک فوج کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکی اور ایساف افواج کے اہلکار علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹ کی موجودگی سے آگاہ تھے لیکن پاکستانی افواج کو دوست افواج نہیں سمجھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 132597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش