0
Tuesday 24 Jan 2012 13:15

خیبر ایجنسی، سکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

خیبر ایجنسی، سکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں ایک اور سکول کو دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دو خاصہ داروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے شیخ مند خیل میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے سکول کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔ تین کمروں پر مشتمل سکول کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا اس طرح سے اب تک شدت پسندوں کا نشانہ بننے والے سکولوں کی تعداد 78 ہو گئی۔ واضح رہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے باعث سکول بند ہے تاہم واقعے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ اس گھنائونے واقعے میں ملزم افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

خبر کا کوڈ : 132713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش