0
Monday 23 Jan 2012 22:25

نوشہرہ میں بم دھماکہ، ڈی ایس پی چارسدہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی

نوشہرہ میں بم دھماکہ، ڈی ایس پی چارسدہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں بم دھماکہ کے باعث ڈی ایس پی چارسدہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں اے ایس آئی رضوان اور کانسٹیبل ریاض اکبر شدید زخمی ہوئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈی ایس پی چارسدہ ظفر خان جائے وقوعہ سے گزر رہے تھے، جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے، دھماکے سے پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس کے اعلیٰ حکام اور ڈی پی او نوشہرہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا، زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، بم دھماکہ کے بعد پولیس نے شہر بھر کی سیکورٹی سخت کردی۔
خبر کا کوڈ : 132595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش