0
Tuesday 31 Jan 2012 06:46

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، سپیکر کو دوبار اجلاس ملتوی کرنا پڑا

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، سپیکر کو دوبار اجلاس ملتوی کرنا پڑا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں جعلی ادویات پر شروع ہونے والی بحث ایک دوسرے کے خلاف ذاتی حملوں تک پہنچ گئی۔ شہباز شریف کو قاتل اعلٰی قرار دینے پر وزیر قانون پنجاب نے شوکت بسرا کے بیٹے کے علاج کے لئے لی گئی رقم کا ایوان میں انکشاف کر دیا جس پر ہونے والی ہنگامہ آرائی سے دو بار سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی اپوزیشن نے جعلی ادویات سے ہلاکتوں کا وزیر اعلٰی پنجاب کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تو رانا ثناء اللہ خان نے شوکت بسرا کو مخاطب کرتے ہوئے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ ان میں غیرت ہو تو وہ شہباز شریف کو تنفید کا نشانہ نہ بنائیں جنہوں نے ان کے بیٹے کے لئے تیرہ لاکھ روپے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیے۔ 

اس پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے رانا ثناء اللہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شور شرابا شروع ہوا تو حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے دس منٹ کے لئے اجلاس ملتوی کر دیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو رانا ثناء اللہ خان نے اپنے الفاظ واپس لینے سے انکار کر دیا۔ جس پر پیپلز پارٹی نے واک آوٹ کر دیا۔ دوست محمد کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے اپوزیشن سے مذاکرات کے بعد دوسری بار اجلاس دس منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والا فریقین کا اجلاس بھی کسی نیتجے پر نہ پہنچ سکا۔ تو منگل کی صبح تک اجلاس ملتوی کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی دیکھ کر فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 134344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش