0
Thursday 2 Feb 2012 01:45

شہباز شریف سیاسی اداکاری کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر توجہ دیں، فردوس عاشق

شہباز شریف سیاسی اداکاری کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر توجہ دیں، فردوس عاشق

اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ناقص ادویہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سیاسی اداکار بننے کے بجائے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر توجہ دیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی ادویات کی تیاری اور فراہمی روکنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی حکومت ادویات کے ری ایکشن کے ایشو پر پنجاب سے تعاون کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے گرفتاریاں بھی کیں، مگر اگلے روز ملزموں کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں کہا کہ شہباز شریف وزیر صحت بھی خود ہیں۔ ان کی جانب سے وفاقی حکومت پر سازشوں کا الزام ذمہ داریوں سے فرار کی کوشش ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے کابینہ کو بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیویز کی مد میں ملنے والے ٹیکس محصولات میں چالیس ارب روپے کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے قیمتں برقرار رکھنا ممکن نہیں۔

خبر کا کوڈ : 134862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش