0
Tuesday 20 Oct 2009 15:05

انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں 2 دھماکے: 6 طلباء جاں بحق، 17 سے زائد زخمی

انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں 2 دھماکے: 6 طلباء جاں بحق، 17 سے زائد زخمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹربیشنل اسلامک یونیورسٹی میں 2 بم دھماکوں میں 6 طلباء جاں بحق اور 17 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ خود کش تھا۔ پولیس نے دو مشبہہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دن سوا تین بجے کے قریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے گرلز کیفے ٹیریا اور شعبہ شریعہ میں 5 منٹ کے وقفے سے 2 دھماکے ہوئے۔ پولیس حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کیفے ٹیریا میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، اس کا ثبوت جائے وقوعہ سے حملہ آور کا ملنے والا سر اور ٹانگیں ہیں۔ دوسرے دھماکے کے خودکش ہونے کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے امدادی کارروائیوں کے دوران یونیورسٹی کے باہر سے ایک مشتبہ شخص کو اور دوسرے مشتبہ شخص کو یونیورسٹی کے احاطے کے اندر سے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 13526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش