0
Tuesday 7 Feb 2012 19:55

ناراض بلوچوں‌کے مسائل پاکستان کے اندرہی حل ہوسکتے ہیں، نواب رئیسانی

ناراض بلوچوں‌کے مسائل پاکستان کے اندرہی حل ہوسکتے ہیں، نواب رئیسانی

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے طے کرکے یکسوئی کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ جو لوگ پہاڑوں پر چلے گئے ہیں‌ وہ واپس آئیں اور ہم سے بات چیت کریں۔ ہم حقیقی مسائل پر کھلے دل سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمارے ناراض بھائیوں‌ کے مسائل اس حقیقت کے اندر ہی حل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمائی دارالحکومت میں قائم وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نیوی کے کمانڈر کوسٹ ریئرایڈمرل زیڈ ایم عباسی، کمانڈر ویسٹ کموڈور عدنان بلوچ اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

صوبائی وزراء سید احسان شاہ و دیگرحکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس تاثر کو زائل کرنا ہو گا کہ بلوچستان تنہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پورا ملک اور مسلح افواج ہمارے ساتھ ہیں اور ہم نے ملکر ترقی و خوشحالی کے جس سفر کا آغاز کیا ہے اس کی منزل ایک خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہے۔

خبر کا کوڈ : 136033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش