0
Friday 10 Feb 2012 09:42

امریکہ کا استحقاق نہیں ہے کہ وہ ہمارے معاملے پر بات کرے، آیت اللہ درانی

امریکہ کا استحقاق نہیں ہے کہ وہ ہمارے معاملے پر بات کرے، آیت اللہ درانی

 اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی میں بلوچستان کی صورتحال پر سماعت کے خلاف بات کرتے ہوئے ڈاکٹر آیت اللہ درانی نے کہا ہے کہ امریکہ کا استحقاق نہیں ہے کہ وہ ہمارا معاملے پر بات کرے، کیونکہ امریکہ سے زیادہ انسانی حقوق کی دھجیاں کسی نے نہیں اڑائیں۔ بلوچستان کی صورتحال پر نجی ٹی وی کے ایک شو میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والوں کے ذہن میں بلوچستان کے لئے ویژن اور پلان نہیں ہے۔ بدقسمتی سے بلوچستان حکومت بھی ایسی بنی ہے جو بلوچستان کے لئے مثبت سوچ نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات اکبر بگٹی کے زمانے سے خراب ہوئے جو فوری طور پر ٹھیک نہیں ہو سکتے لیکن ڈیویلپمنٹ اور ڈائیلاگ کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ آیت اللہ درانی کا کہنا تھا کہ لڑائی جھگڑے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی۔

خبر کا کوڈ : 136717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش