0
Saturday 24 Oct 2009 11:07

ملکی استحکام کی خاطر رن آف الیکشن میں حصہ لینے پر رضامند ہوا،کرزئی

ملکی استحکام کی خاطر رن آف الیکشن میں حصہ لینے پر رضامند ہوا،کرزئی
کابل:افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ وہ محض ملکی استحکام کی خاطر رن آف الیکشن میں حصہ لینے پر رضامند ہوئے ہیں۔حالانکہ اگست میں ہونے والا صدارتی انتخاب خاصا شفاف تھا ۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ اگست میں ہونے والا صدارتی انتخاب مجموعی طور صاف و شفاف تھا لیکن انہوں نے ملک میں امن،استحکام،جمہوریت کے فروغ اور افغان عوام کی خاطر رن آف الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے قریب ترین حریف سابق وزیرِ خارجہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں تو انکا کہنا تھا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں افغان صدر نے کہا کہ افغانی غریب سہی لیکن ایک قوم ہیں ،ان کی اپنی تاریخ ہے اور ایک پارٹنر کی حیثیت سے امریکہ کو ان کا احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے افغانستان میں اتحادی فوج کے اضافے پر پائی جانے والی تشویش کو جائز قرار دیا۔ 

خبر کا کوڈ : 13704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش