0
Thursday 27 Aug 2009 10:59

افغان الیکشن: کرزئی کی برتری میں اضافہ

افغان الیکشن: کرزئی کی برتری میں اضافہ
کابل:افغانستان کے صدارتی انتخابات میں حامد کرزئی کی قریب ترین حریف عبداللہ عبداللہ پر برتری میں اضافہ ہوا ہے۔ افغان الیکشن کمشنر داوٴد نجفی نے کابل میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق نو لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو چوراسی ووٹوں میں سے حامد کرزئی نے چار لاکھ بائیس ہزار ایک سو سینتیس ووٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ ان کے مد مقابل سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ نے تین لاکھ تیس ہزار سات سو اکیاون ووٹ حاصل کئے۔ نتائج کے مطابق حامد کرزئی نے اب تک تینتالیس فیصد جبکہ عبداللہ عبداللہ نے چونتیس فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں تشدد کے واقعات میں مزید دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کے اعلان کے مطابق دونوں فوجی مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کا شکار ہوئے۔ افغانستان میں رواں سال طالبان سے جھڑپوں میں تین سو امریکی اور اتحادی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 10599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش