0
Tuesday 14 Feb 2012 00:16

پاکستان میں ایران، مصر اور تیونس کی طرح اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہونیوالا ہے، سراج الحق

پاکستان میں ایران، مصر اور تیونس کی طرح اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہونیوالا ہے، سراج الحق

اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت جلد ایران، مصر اور تیونس کی طرح اسلامی انقلاب کا سور ج طلوع ہونے والا ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور دیگر ملک دشمن جماعتوں کو امریکہ بھی شکست سے نہیں بچا سکے گا، فرد جرم ثابت ہونے کے بعد اب گیلانی کے وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، سوات کے علاقہ اوڈیگرام میں سیرت نبی ص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیلانی 20 کروڑ عوام کے وزیر اعظم بننے کی بجائے صرف زرداری سے وفاداری نبھا رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ قوم کا پانچ ارب روپے جو سوئس بنکوں میں پڑا ہے قومی خزانے میں واپس آئے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اس لئے فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حضور ص نے دنیا کو امن، آشتی، تہذیب و تمدن کا پیغام دیا، پوری انسانیت کو ظلم، جبر اور استحصالی نظام سے چھٹکارہ دلایا، ا ج امن کے دعویداروں نے دنیا کو ظلم، جبر، نا انصافی، قتل و غارت اور بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے، ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کے باعث بدامنی، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور ناانصافی کا دور دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے بہت جلد پاکستان میں مصر، تیونس اور ایران کی طرح اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے، ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد اور فوری حل انتخابات کا اعلان ہے، انہوں نے کہا کہ بے غیرت حکمرانوں نے ملک و قوم کو چاروں اطراف سے مسائل میں دھکیل دیا ہے، عوام تبدیلی کی راہ تک رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ملک کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے، جماعت اسلامی کی قیادت اس ملک کو حقیقی تبدیلی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، اسلئے عوام خصوصاََ نوجوان آگے بڑھ کرملک میں حقیقی اور پُرامن انقلاب کے لئے جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں۔

خبر کا کوڈ : 137597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش