0
Sunday 19 Feb 2012 00:41

امريکی قرارداد ملکی معاملات ميں براہ راست مداخلت، احتجاج ريکارڈ کرا ديا، رحمان ملک

امريکی قرارداد ملکی معاملات ميں براہ راست مداخلت، احتجاج ريکارڈ کرا ديا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان پر قرارداد کو ملکي معاملات ميں براہ راست مداخلت سمجھتے ہيں، امريکي کانگريس ميں قرارداد سے متعلق امريکا سے اپنا احتجاج ريکارڈ کرا ديا ہے، پاکستان قومي سلامتي اور خود مختاري کي حفاظت کرنا جانتا ہے۔ اسلام آباد ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہميں اپني صفوں ميں بھي ايسے عناصر تلاش کرنے چاہئيں جو ملکي سلامتي کيلئے خطرہ بنتے ہيں۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان ہمارا مضبوط يونٹ ہے اور وہاں کے عوام بھي پاکستان سے محبت کرتے ہيں، بلوچستان ميں حالات اتنے خراب نہيں ہيں جتنے بتائے جا رہے ہيں، اپني سرزمين کو کسي دوسرے ملک کيخلاف استعمال کرنے کي اجازت نہيں ديں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لوگ پاکستان کے بڑے وفادار ہيں۔
خبر کا کوڈ : 138855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش