0
Wednesday 22 Feb 2012 00:32

جلد بھارتی فورسز کو وادی سے نکلنے پر مجبور کر دیں گے، میرواعظ عمر فاروق

جلد بھارتی فورسز کو وادی سے نکلنے پر مجبور کر دیں گے، میرواعظ عمر فاروق

اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کا اب احتساب ہو گا، بھارت اور امریکا کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، کشمیر ہانگ کانگ نہیں ہے کہ اسے پٹے پر لے لیا جائے۔ پاکستان نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ ۲۰۱۲ء کا سال کشمیریوں کے لئے نئے پیغام کے ساتھ آیا ہے جس طرح امریکا جیسے جارح کو افغانستان سے نکلنے کا وقت طے ہوا ہے، اسی طرح بھارت کو بھی کشمیر سے رسوا ہو کر نکلنا ہے، سری نگر کے لال چوک پر آزادی کے پروانوں کی یادگار جلد قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق سری نگر سے گذشتہ روز ٹیلی فون پر میڈیا کے ساتھ کیا۔

میر واعظ نے کہا کہ بھارت یہ خواب دیکھنا چھوڑ دے کہ وہ امریکا کی مدد یا تعاون سے کشمیر کے اندر کوئی نیا کھیل کھیل سکتا ہے۔ امریکہ کو بھی سمجھ لینا چاہیئے کہ کشمیری عوام ۶۰ برسوں سے آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور مقصدِ آزادی کے لئے ساڑھے تین لاکھ مرد و خواتین اور بچوں اور بچیوں کی قربانی دے چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج پہلے ہی مختلف بیماریوں اور اس کے افسران نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ آئے دن کے نام نہاد آپریشن سے بھارتی حکومت کو کوئی نتائج نہیں ملے۔ میرواعظ نے کہا کہ وادی سے جلد بھارتی فورسز کو نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 139763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش