0
Wednesday 22 Feb 2012 22:40

پولیس حافظ ثقلین پر قاتلانہ حملے کے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام، ایس ایچ اوز تبدیل

پولیس حافظ ثقلین پر قاتلانہ حملے کے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام، ایس ایچ اوز تبدیل

 اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں گذشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں شدید زِخمی ہونے ولے ممتاز عالم دین حجتہ الاسلام علامہ حافظ ثقلین نقوی تا حال صحت یاب نہیں ہو سکے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کے مطابق حافظ ثقلین نقوی بہاولپور کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں مگر ان کی گردن میں لگنے والی آتشیں اسلحے کی گولی ابھی تک نکالی نہیں جا سکی ہے اور نہ ہی وہ ہوش میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کو موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا شیعہ رہنما کی زندگی کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔ 

علی پور میں حافظ ثقلین نقوی پر قاتلانہ حملے کے خلاف شیعہ تنظیموں کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال کو انتظامیہ کی یقین دہانی پر واپس لے لیا گیا ہے۔ تھانہ سٹی علی پور کے باہر مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت کئی شیعہ تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باوجود احتجاج نہیں کیا گیا۔ پولیس انتظامیہ نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انسپکٹر مصطفیِ کمال کی سربراہی میں جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ جو حافظ ثقلین پر حملے کی تحقیقات کرے گی۔ مشترکہ ٹیم میں تدارک دہشت گردی اور سپیشل برانچ کے ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علی پور میں امن و امان میں ناکامی پر تھانہ سٹی اور صدر دونوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔  

خبر کا کوڈ : 140032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش