0
Thursday 23 Feb 2012 13:04

افغانستان،قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف احتجاج، امریکا مردہ باد کے نعرے، 9 افراد جاں بحق

افغانستان،قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف احتجاج، امریکا مردہ باد کے نعرے، 9 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر ہزاروں افراد نے نیٹو کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس کی فائرنگ سے آٹھ مظاہرین جاں بحق ہو گئے جبکہ امریکی سفارتخانے نے عملے کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی۔ بگرام ایئر بیس پر نیٹو فورسز کے ہاتھوں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف افغان شہری سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں افراد نے دارالحکومت کابل، جلال آباد، لوگر اور پروان سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ کابل میں مشتعل مظاہرین نیٹو کی سپلائی پر مقرر تیل سے بھرے ٹرک کو آگ لگا دی۔ بگرام میں مظاہرین نے فوجی اڈے پر پتھراؤ کرتے ہوئے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے اور غیر ملکی فوج سے افغانستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ مختلف شہروں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر قابو پانے کے لئے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں آٹھ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور اسٹاف کے تمام ارکان کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان میں مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج کیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں امریکا مخالف مظاہروں میں سینکڑوں افراد شریک ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکا مردہ ،کرزئی مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔ صوبہ لغمان میں بھی احتجاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے بگرام ائیربیس پر قرآن پاک کے نسخے نذرآتش کر دیئے تھے، جس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز احتجاج کرنے والوں پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 9 مظاہرین جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 140203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش