0
Tuesday 28 Feb 2012 02:32

شہید ثقلین نقوی کا جسد خاکی علی پور منتقل، شیعہ تنظیموں کی طرف سے احتجاج کا اعلان

شہید ثقلین نقوی کا جسد خاکی علی پور منتقل، شیعہ تنظیموں کی طرف سے  احتجاج کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ جامعہ دارالہدیٰ محمدیہ علی پور کے پرنسپل حجتہ الاسلام شہید حافظ محمد ثقلین نقوی کا جسد خاکی علی پور پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، جے ایس او، انجمن اثناعشریہ اور انجمن جعفریہ گھلواں کی طرف سے منگل کو دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کے مطابق کالج چوک علی پور میں شیعیان علی کی تمام تنظیموں کے کارکن دھرنا دیں گے۔ جو شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔ 

شیعہ تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی تنازعہ نہیں۔ ایک شرپسند گروہ کی غنڈہ گردی کی وجہ سے ملکی حالات خراب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاع کونسل کے نام پر فرقہ پرست اور دہشت گرد گروہ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ 

شہید کا پوسٹ مارٹم سول ہسپتال علی پور میں کیا گیا۔ جہاں شیعہ رہنماء موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی آج سہ پہر تین بجے نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ جبکہ جامعتہ المنتطر کے پرنسپل ریاض حسین نجفی، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری  علامہ امین شہیدی سمیت ملک بھر سے علماء اور قائدین نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق شہید ثقلین نقوی کو ان کے والد مرحوم استاد العلماء علامہ محمد یار شاہ نجفی کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 141354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش