0
Wednesday 29 Feb 2012 21:48

خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں دہشتگرد پھر متحرک ہو گئے ہیں، شیعہ شہریان پاکستان

خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں دہشتگرد پھر متحرک ہو گئے ہیں، شیعہ شہریان پاکستان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ شہریان پاکستان نے مظفر گڑھ میں علامہ ثقلین نقوی اور کوہستان میں 18 اہل تشیع کے وحشیانہ قتل کیخلاف پریس کلب لاہور کے سامنے ایک بہت بڑا جلوس نکالا، جلوس کے شرکاء نے حکومت اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شیعہ شہریان کے کنوینر سید وقار الحسنین نقوی، جنرل سیکرٹری مظہر حسین نقوی، سید عامر رضا رضوان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں کالعدم جماعتوں کو ہمارے قتل عام کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کے جلسوں میں کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت اور جھنڈے ثابت کرتے ہیں کہ یہ دفاع پاکستان میں بلکہ دفاع دہشتگردی کونسل ہے۔ مظاہرین نے صدر مملکت آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اہل تشیع پر زمین تنگ کر دی گئی ہے اس کا مکمل سدباب کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ اگر حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی نہ کی تو ملت تشیع پاکستان راست اقدام پر مجبور ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 141857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش