0
Friday 2 Mar 2012 22:42

سینیٹ انتخاب، پیپلزپارٹی 19 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، ن لیگ 8 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی

سینیٹ انتخاب، پیپلزپارٹی 19 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، ن لیگ 8 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی انیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ سر فہرست رہی ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے سات، مسلم لیگ قاف، جمیعت علماء اسلام (ف) اور ایم کیو ایم نے چار چار، بی این پی عوامی پارٹی نے دو اور مسلم لیگ فنکشنل نے ایک نشست حاصل کی ہے جبکہ پانچ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

جن چوّن نشستوں پر جمعہ کو انتخاب ہوا ان میں سے پچاس سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہوئیں جبکہ باقی چار اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ہیں جو اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے تخلیق کی گئی ہیں۔ سینیٹ کی کُل ایک سو چار نشستیں ہیں جن میں سے آدھی نشستوں پر ہر تین سال بعد انتخابات ہوتے ہیں۔

انتخابات کے بعد سینٹ میں پیپلزپارٹی کی 41، مسلم لیگ نون کی 14، مسلم لیگ ق کی 5، اے این پی کی 12، ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام کی سات سات، مسلم لیگ فنکشنل اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک، بی این پی عوامی کی چار سیٹیں ہیں۔ جبکہ ایوان بالا میں 12 آزاد ارکان شامل ہوں گے۔ نو سینٹرز ریٹائرمنٹ سے قبل ہی اگلی ٹرم کے لئے دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ دوبارہ منتخب ہونے والوں میں رضا ربانی، طلحہ محمود، طاہر مشہدی، اسرار اللہ زہری، اسحق ڈار، بابر اعوان، حفیظ شیخ، صالح شاہ اور الیاس بلور شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 142358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش