0
Saturday 3 Mar 2012 17:07

سانحہ کوہستان کے خلاف گلگت میں ہزاروں افراد کی ریلی، راحت حسینی کا خطاب

سانحہ کوہستان کے خلاف گلگت میں ہزاروں افراد کی ریلی، راحت حسینی کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ اور متحدہ شیعہ طلبہ محاز کے زیر اہتمام جامع امامیہ مسجد سے نماز جمعہ کے بعد ریلی برآمد ہوئی جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڑز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ کوہستان کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی بے نظیر چوک، خزانہ روڑ اور مومن بازار سے ہوکر اتحاد چوک پہنچ کر دھرنے کی صورت اختیار کرگئی۔ اس دوران قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے خواہاں رہے ہیں اور لاشیں اٹھانے کے بعد بھی امن و یکجہتی اور حب الوطنی کو مدنظر رکھتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سات دن پورے ہونے سے قبل دہشت گردوں اور پس پشت عناصر کو گرفتار نہیں کیا تو پھر بعد ازاں رونما ہونے والے حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ احتجاجی دھرنے کے دوران شیعہ علماء کونسل گلگت کے صدر شیخ مرزا علی، ممبران گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی دیدار علی و مرزا حسین، مرکزی انجمن امامیہ کے صدر فقیر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہاں پر کون خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے مطالبات دیئے گئے وقت تک پورے نہیں کئے گئے تو ہم بھی منہ پھیر لینگے۔
خبر کا کوڈ : 142568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش