0
Saturday 3 Mar 2012 22:05

ایوان صدر اور آئی ایس پی آر نے دو مئی کی درمیانی شب صدر اور آرمی چیف کی ٹیلی فونک گفتگو کی ترید کر دی

ایوان صدر اور آئی ایس پی آر نے دو مئی کی درمیانی شب صدر اور آرمی چیف کی ٹیلی فونک گفتگو کی ترید کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں منصور اعجاز کے بیان سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی گئی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ صدر زرداری ایبٹ آباد آپریشن سے آگاہ تھے اور انھوں نے 2 مئی کو امریکی آپریشن کو نظر انداز کرنے کے لئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلی فون کیا تھا، صدراتی ترجمان کے مطابق یہ بات غلط اور بے بنیاد ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن صدر زرداری کے علم میں تھا، ایبٹ آباد آپریشن میں صدر زرداری کی منظوری شامل نہیں تھی، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔

دوسری طرف ترجمان آئی ایس پی آر نے بھی منصوراعجاز کے بیان کی ترید کر دی ہے، ترجمان کے مطابق صدرمملکت اور آرمی چیف کے درمیان یکم اور 2 مئی کی درمیانی شب کوئی رابطہ نہیں ہوا، فوج ایبٹ آباد آپریشن اور میمو کیس پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو مفصل بریفنگ دی چکی ہے، اسی طرح ایبٹ آباد کمیشن کو بھی 2 مئی کے واقعات پر بریفنگ دی گئی تھی، اس بریفنگ کے علاوہ فوج کے پاس مزید معلومات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز منصور اعجاز نے دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ابیٹ واقعہ کے حوالے سے صدر زردی نے دو مئی کی شب کو آرمی چیف کو فون کیا تھا اور انہیں آپریشن نہ روکنے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 142634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش