0
Wednesday 7 Mar 2012 17:43

دفاع پاکستان کونسل کا 9 مارچ کو پشاور میں ''اظہار یکجہتی بلوچستان'' جلسہ منعقد کرنیکا اعلان

دفاع پاکستان کونسل کا 9 مارچ کو پشاور میں
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کی مرکزی اور صوبائی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں جمعیت اشاعت التوحید کے سربراہ مولانا محمد طیب طاہری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کونسل میں شامل جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی، جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا حامد الحق حقانی، مولانا محمد یوسف شاہ، مولانا شاہ عبدالعزیز مجاہد، مولانا عبدالحسیب حقانی، حاجی نیاز خان، جماعت الدعوة کے قاری یعقوب شیخ، یاور خان، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر کمال، شبیر احمد خان، اہل سنت و الجماعت کے محمد اسماعیل درویش، محمد طارق حیدر، جمعیت علماء نظریاتی کے رہنماء محمد زبیر انجم ایڈووکیٹ، قیوم لیگ کے شیر شاہ، مسلم لیگ ضیاء کے حاجی احسان اللہ، انصار الامہ کے ڈاکٹر بدر نیازی، مفتی عبدالقیوم اور محسنان پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر صادق الرحمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 مارچ کو دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام چوک یادگار پشاور میں ''اظہار یکجہتی بلوچستان'' کے نام سے بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا، اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ 18 مارچ کو پشاور میں ہونیوالی دفاع پاکستان کانفرنس پاک بھارت کرکٹ میچ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی جو اب 15 اپریل کو موٹروے چوک رنگ روڈ پشاور میں منعقد ہو گی، اسی طرح کوئٹہ میں 12 اپریل کو ہونے والی دفاع پاکستان اب موخر کرکے 26 اپریل بروز جمعرات طے کردی گئی، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 17 مارچ کو پشاور کونسل کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا، اجلاس میں میں صوبہ بھر میں فوجی آپریشنز، اغواء برائے تاوان اور جیلوں میں قید بے گناہ لوگوں پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فی الفور یہ سلسلہ بند کرے اور بیگانی جنگ سے اپنا دامن چھڑاے، اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں کونسل کے صوبائی قائدین پورے صوبہ میں رابطہ مہم تیز تر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 143740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش