0
Wednesday 7 Mar 2012 20:48

عطاء اللہ مينگل اور خير بخش مری کو جرگے ميں بلا کر بلوچستان کے مسئلے کا حل نکالا جائے، چیف جسٹس

عطاء اللہ مينگل اور خير بخش مری کو جرگے ميں بلا کر بلوچستان کے مسئلے کا حل نکالا جائے، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں بدامنی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ بلوچستان کی صورتحال پر کراچی کی طرح ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پہلے رپورٹ دیکھے گی، اس کے بعد فیصلہ کریں گے، چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے روزانہ لاشیں مل رہی ہیں، سیکورٹی فورسز کے لوگ بھی مارے جا رہے ہیں، وزیر اعلی حالات کو بہتر بنانے میں دلچسپی کیوں نہیں لیتے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ مکران اور خضدار کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، ٹرینیں صرف دن کے اوقات میں چلتی ہیں، سردار عطا اللہ مینگل، خیر بخش مری سمیت ناراض بلوچ رہنماؤں کو بٹھا کر جرگہ بلايا جائے اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔ عدالتی معاون امیرالملک مینگل نے بتایا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کيا گیا، حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے جرائم پیشہ افراد کو چھوٹ مل گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بيس مارچ تک ملتوی کر دی، کیس کی آئندہ سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 143783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش