0
Wednesday 4 Nov 2009 12:21

بلیک واٹرز کے 202 اہلکاروں کی پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد آمد

بلیک واٹرز کے 202 اہلکاروں کی پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد آمد
کراچی:برطانیہ سے آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے 202 بلیک واٹرز کے اہلکار اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 میں 274 میں سے 202 ایسے غیر ملکی مسافر سوار تھے جو روانی کے ساتھ اردو بول رہے تھے۔ اسلام آباد کے بےنظیر شہید ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پر مامور حکام نے دی نیشن کو بتایا کہ ہمیں ہدایات ملی تھیں کہ ان غیر ملکیوں کو بغیر کسی کسٹم کے داخل ہونے دیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بھی ہدایات ملیں کہ انہیں جلدی سے کلیئر کر دیا جائے اور ان میں سے کسی کی انسپکشن نہ کی جائے۔
 سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بلیک واٹرز کو اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے آپریشن کے لئے گرین سگنل دیا تھا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بلیک واٹرز بےنظیر بھٹو اور لبنان کے رفیق حریری کے قتل میں براہ راست ملوث تھے۔ حکومت پاکستان نے امریکی سفارتخانے کو ہتھیاروں اور اسلحہ کی درآمد کے لئے لائسنس کا اجراء قواعد سے ہٹ کر کیا گیا ۔ آن لائن کو دستیاب دستاویزات کے انکشاف کے مطابق 29 مئی 2009ءکو امریکی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو ایک خط میں درخواست دی کہ حکومت پاکستان امریکی سفارتخانے کو کرائسز رسپانس ٹیم کی ٹریننگ کیلئے ایمونیشن کی درآمد کی اجازت دے،خارجہ امور کی وزارت نے این او سی کے اجراء کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تو وزارت داخلہ نے ضروری سکیورٹی کلیئرنس کے لئے انٹیلی جنس ایجسیوں کو رپورٹ دینے کا حکم دیا۔لیکن رپورٹ کا انتظار کئے بغیر ہی 29 جون 2009ء کو این او سی جاری کر دیا۔

خبر کا کوڈ : 14412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش