0
Monday 12 Mar 2012 01:54

طالبان تشدد کا راستہ چھوڑیں اور ملک کی فلاح کیلئے حکومت سے ملکر کام کریں، رحمان ملک

طالبان تشدد کا راستہ چھوڑیں اور ملک کی فلاح کیلئے حکومت سے ملکر کام کریں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھر طالبان کو مزاکرات کی دعوت دیدی، ان کا کہنا تھا کہ طالبان تشدد کا راستہ چھوڑیں اور ملک کی فلاح کے لئے حکومت سے مل کر کام کریں۔ لاہور میں گورنر ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ مہران بینک سکینڈل کے بارے میں ان کے پاس بہت سے ثبوت ہیں۔ سپریم کورٹ نے انہیں بلایا تو وہ بہت سی چیزیں کھل کر بتائیں گے۔ ان کے پاس ایسی دستاویز ہیں جو بولیں گی۔ ترک مئیر کی لاہور آمد کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ وہ وفاق پر یقین رکھتے ہیں اور مسلم لیگ ن کو بھی غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے موقع پر ایسا ہی پیغام دینا چاہئیے تھا۔ کاش ترک مہمانوں کی آمد پر لاہور میں صدر اور وزیراعظم کی تصاویر لگا کر مثبت پیغام دیا جاتا کہ ترک مہمان پنجاب نہیں پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ اگر راجہ ریاض وزیراعلٰی پنجاب ہوتے اور وہ ایسا کرتے تو غداری کا الزام لگ جاتا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے لئے انٹر پول کو لکھ دیا ہے۔ امید ہے کہ جلد ریڈ وارنٹ جاری ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی بات کی، مگر تحریری درخواست نہیں دی۔ اصغر خان کیس کے بعد ٹیپ اسکینڈل کا بھی جائزہ لینا چاہئیے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دخلہ رحمان ملک نے لاہور مین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان کیس سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، سازششیں تو پیپلز پارٹی کے خلاف ہوتی رہی ہیں۔ اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشوں کا جال بچھایا گیا اصغر خان کیس پیپلز پارٹی کے خلاف ایک اور سازش منطر عام پر آگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل میں عدالت جانے والے اب مہران اسکینڈل پر عدالت میں جائیں۔
رحمان ملک کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مہران گیٹ اسکینڈل پر اگر سپریم کورٹ نے طلب کیا تو ضرور جاوں گا اور کھل کر بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاوں گا۔
خبر کا کوڈ : 144907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش