0
Thursday 15 Mar 2012 02:32

غزہ پر اسرائیل کے سفاکانہ حملوں پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، علامہ اصغر عسکری

غزہ پر اسرائیل کے سفاکانہ حملوں پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، علامہ اصغر عسکری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں اور اس کے نتیجہ میں متعدد فلسطینی مسلمانوں کی شہادت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سفاکانہ حملوں کے خلاف تمام مسلم ممالک مل کر آواز بلند کریں اور احتجاجاً یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل آئے روز اپنے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگین کر رہا ہے جبکہ عالمی امن و انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرر ہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسلمان متحد ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کی آواز بلند نہیں کریں گے خونریزی کا یہ سلسلہ نہیں رک سکتا۔

علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ آج عالم اسلام کے مقابلے میں عالم کفر متحد ہو چکا ہے، اس لئے مسلم ممالک کو بھی اتحاد و وحدت سے کام لیتے ہوئے قریب آنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمنان اسلام کو ان مظالم سے روکا جا سکے۔ انہوں نے یروشلم گلوبل مارچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے آزادی فلسطین کے لیے اٹھایا جانے والا ایک انقلابی اقدام قرار دیا اور اس کی کامیابی کے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 145745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش