اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ میں تھانہ جتوئی کی حدود میں خفیہ ایجنسیوں اور پولیس نے چھاپہ مار کر ۱۰ من باردوی مواد برآمد اور ۲ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی ایس آئی کی اطلاع پر پولیس تھانہ جتوئی نے موضع خالطی میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مارا اور زیر زمین دبائے گئے ۱۰ من بارودی مواد برآمد کر کے ۲ افراد گرفتار کر لئے۔ گرفتار ہونیوالوں میں ملک شبیر عرف شبرو اور ملک شکیل آرائيں شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے بتا یا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ اس علاقے سے اس سے قبل بھی چند افراد کو کچھ عرصہ قبل اسی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے دونوں مبینہ شدت پسندوں سے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا گیا کہ مظفرگڑھ کی چند مساجد کو نشانہ بنانے کا پلان ترتیب دے رکھا تھا۔ پولیس تاحال علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کر رہی ہے۔