0
Saturday 24 Mar 2012 14:08

تمام مافیاز سے نجات کے لیے کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے، بشیر جان

تمام مافیاز سے نجات کے لیے کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے، بشیر جان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے کہا ہے کہ تمام مافیاز سے نجات کے لیے کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے، تمام قومیتوں کے وجود کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں، لیاری میں جاری آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبائی صدر شاہی سید کے سینیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں پہلوان گوٹھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے صرف ترقی پسند قوتیں ہی نکال سکتی ہیں، ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں اور امن کا گہوارہ بنائیں گے ہمارا جشن بارہ مئی تک جاری رہے گا۔

مرکزی لیبر سیکریٹری رانا گل آفریدی نے کہا کہ بھتہ کراچی میں سب سے پہلے کس نے متعارف کروایا اور کون اس میں ملوث ہے دنیا جانتی ہے، اپنے سیاہ کارناموں کو زیادہ طویل عرصے تک چھپایا نہیں جاسکتا، کراچی میں تمام نوگو ایریاز کا خاتمہ چاہتے ہیں، سازشی ٹولے کے ایماء پر نادرا کی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں میں بدترین کوتاہی کی گئی، ہر سازش پر نظر رکھے ہوئے ہیں، قومی حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل محسود، کلچرل سیکرٹری نوراللہ اچکزئی، صوبائی نائب صدر فاروق بونیری اور ڈسٹرکٹ صدور باری کاکڑ اور یونس خان بونیری نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 147847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش