0
Saturday 24 Mar 2012 19:59

پاکستانی قوم امریکہ کو نہیں اللہ کو سپر پاور مانتی ہے، صاحبزادہ فضل کریم

پاکستانی قوم امریکہ کو نہیں اللہ کو سپر پاور مانتی ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی کو جاری کیے گئے اپنے خط میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے سینیٹرز و ارکانِ اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کی تجویز کی حمایت کر کے امریکہ سے وفاداری اور ملک کے غداری نہ کریں بلکہ عوامی خواہشات کے مطابق نیٹو سپلائی کی مستقبل بندش کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے سینکڑوں علما ء و مشائخ کے دستخطوں کے ساتھ خط میں کہا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ نیٹو سپلائی کی بحالی کے سامنے دیوارِ چین کھڑی کر دیں اور مصلحت کے بجائے قومی غیر اور جرات کا راستہ اختیار کر کے دنیا کو بتا دیں کہ پاکستانی قوم امریکہ کو نہیں اللہ کو سپر پاور مانتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں کی قتل عام کرنے والی امریکی اور نیٹو افواج کی سپلائی کے لیے راہ داری فراہم کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور نیٹو سپلائی بحال کرنا سلالہ کے شہیدوں کے خون سے غداری ہو گی اس لیے ارکانِ پارلیمنٹ نیٹو سپلائی کی بحالی کی تجویز کو مسترد کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے ارکانِ پارلیمنٹ کو خبردار کیا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کی حمایت کرنے والے ارکان کو شدید عوامی ردعمل اور غم وغصے کا سامنا کرنا پڑے گا، ننانوے فیصد پاکستانی نیٹو سپلائی کی بحالی کے مخالف اور امریکہ سے اتحاد ختم کرنے کے حامی ہیں اس لیے قوم نیٹو سپلائی کی بحالی برداشت نہیں کرے گی۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ آئے رو ز ڈرون حملے کر کے پاکستانیوں کو خون میں نہلا رہا ہے، عراق اور افغانستان کے بعد ایران پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے اور بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی ساشوں میں مصروف ہے، جبکہ ہمارے حکمران نیٹو سپلائی بحال کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو قوم سڑکوں پر نکل کر عوامی طاقت سے نیٹو سپلائی روکے کی ارکانِ پارلیمنٹ حکمرانوں اور امریکہ کی خوشنودی کے بجائے قوم کی خواہشات کو ترجیح دیں۔ 

خبر کا کوڈ : 147884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش