0
Monday 26 Mar 2012 03:56

30 مارچ کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ انقلاب حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، جماعت اسلامی

30 مارچ کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ انقلاب حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری، سیکرٹری جنرل عارف محمود سمرا، نائب اُمراء ڈاکٹر اشرف علی عتیق اور ڈاکٹر حفیظ انور نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو اسپورٹس گرائونڈ ملتان میں ہونے والا جلسہ انقلاب تاریخ ساز اور حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قوم سوال کرتی ہے کہ کرپٹ عناصر کا تحفظ کرکے وزیر اعظم کون سی آئینی و قانونی اور اخلاقی ذمہ داری نبھا رہے ہیں؟ صرف ایک شخص کی کرپشن چھپانے کے لئے قابل احترام عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ناقص پالیسیوں کی بدولت اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے، جمہوریت کا خوشنما نعرہ لگانے والے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی ہوئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے، سیاسی و عسکری قیادت عوامی جذبات کا احترام کرے، موجودہ خارجہ پالیسی کسی بھی صورت میں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، مشرف کی باقیات کا تسلسل ہنوذ جاری ہے، حکمرانوں کی جانب سے عوام سے کیے گئے وعدے سبز باغ اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے عوام سے اپنا تعلق ختم کرچکے ہیں، عوام امیر المؤمنین کے خواب دیکھنے والوں اور شہداء کے خون کا سودا کرنے والوں کو مسترد کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی منصوبہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 148179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش