0
Thursday 29 Mar 2012 09:22

کراچی، ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، اے این پی کا کارکن فائرنگ سے ہلاک، گاڑیاں نذرآتش

کراچی، ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، اے این پی کا کارکن فائرنگ سے ہلاک، گاڑیاں نذرآتش
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب اے این پی کے ایک عہدیدار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ مقتول زین العابدین اے این پی پٹیل پاڑہ وارڈ کے انچارج تھے۔ اس واقعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے متعدد گاڑیوں کو نظرآتش کر دیا۔

صدر، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ، سہراب گوٹھ، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرا دیں۔ نشتر روڈ پر ایک منی بس کو آگ لگا دی گئی جبکہ لسبیلہ چوک پر دو گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں۔ تین ہٹی پر دو گاڑیوں اور تین موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔ عیسیٰ نگری میں دو کاروں اور متعدد موٹر سائیکلوں کو جلا دیا گیا۔ نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ شہر میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

دیگر ذرائع کے مطابق شہر قائد میں اے این پی کے کارکن کے قتل کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ رات کو مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید تین افراد ہلاک گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی، 9 گاڑیوں کو بھی جلا دیا گیا۔ اورنگی ٹاون میں ایک گھنٹے کے دوران دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنارس پل کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ شاہد کو ہلاک کر دیا۔ اورنگی ٹاؤن 12 نمبر سے ایک نا معلوم شخص کی ہاتھ پاوں بندھی لاش برآمد کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ۔گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ قیوم آباد چورنگی کے نزدیک نامعلوم افراد نے کار سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
خبر کا کوڈ : 148882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش