0
Saturday 31 Mar 2012 17:12

پارلیمنٹ عوام کی ترجمان ہے، حکومتی فیصلوں میں اس کا عکس نظر آتا ہے، گیلانی

پارلیمنٹ عوام کی ترجمان ہے، حکومتی فیصلوں میں اس کا عکس نظر آتا ہے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ خارجہ پالیسی بنا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ سفارشات دی ہیں، خواہش ہے کہ پارلیمنٹ متفقہ طور پر قرارداد منظور کرے، قومی سلامتی کی کمیٹی مختلف جماعتوں کے تحفظات دور کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باؤ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں توانائی کانفرنس کے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا، وزیراعظم نے کہا کہ باؤ کانفرنس میں شرکت کے دوران، عالمی رہنماؤں سے معیشت میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا، باؤ کانفرنس میں پیسنٹھ سے زائد افراد پر مشتمل بھاری وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ قومي سلامتي کميٹي نے خارجہ پاليسي پر متفقہ سفارشات دي ہيں، اور ان کي خواہش ہے کہ پارليمنٹ قرارد بھي متفقہ منظور کرے، يہ بات انہوں نے باو فورم ميں شرکت کے ليے چين روانہ ہونے سے قبل چکلالہ ايئر بيس پر ميڈيا سے گفتگو ميں کہي، وزير اعظم کا کہنا تھا کہ پارليمنٹ عوام کي ترجمان ہے، يہ پہلا موقع ہے کہ پارليمنٹ خارجہ پاليسي بنا رہي ہے، ان کا کہنا تھا کہ قومي سلامتي کي پارليماني کميٹي مختلف جماعتوں کے تحفظات دور کر رہي ہے، وزير اعظم نے کہا کہ باو فورم ميں معيشت اور توانائي کے شعبوں پر بات چيت ہو گي، وزير اعظم کے ہمراہ وفاقي وزير اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزير خزانہ ڈاکٹرعبدالحفيظ شيخ اور ديگر اعلي حکام بھي چين گئے ہيں۔

خبر کا کوڈ : 149346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش