0
Thursday 5 Apr 2012 03:58

پيٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں مزيد اضافے کا امکان ہے، خورشيد شاہ کا نیا انکشاف

پيٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں مزيد اضافے کا امکان ہے، خورشيد شاہ کا نیا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پيپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور سيد خورشيد احمد شاہ کا کہنا ہے کہ تيل کی قیمت حکومت نے نہيں اوگرا نے بڑھائی ہے، بين الاقوامی حالات کے پيش نظر آئندہ بھی پيٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں مزيد اضافہ ہوسکتا ہے۔ سکھر کے علاقہ سادھو بیلہ ميں ہندو پنچایت کے صدر ايشور لال ماکھيجا سے ملاقات کے بعد ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے سيد خورشيد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ 2016ء تک بجلی کی قيمتوں ميں کمی آئے گی، کيونکہ تھر کول منصوبہ مکمل ہوچکا ہوگا۔ خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کی 33 ويں برسی پر يہ اميد تھی کہ بھٹو ریفرنس کیس کا فيصلہ آجائے گا، ليکن ایسا نہيں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 150415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش