0
Thursday 5 Apr 2012 00:21

ہندوستان کا جنگی جنون، جوہری آبدوز بحریہ کے فلیٹ میں شامل کردی

ہندوستان کا جنگی جنون، جوہری آبدوز بحریہ کے فلیٹ میں شامل کردی

اسلام ٹائمز۔ جنگی جنونی ہندوستان دنیا کے ان چند ملکوں میں شامل ہوگيا ہے جن کے پاس جوہری آبدوز ہے، ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے وشاکا پٹنم شپ یارڈ میں روسی جوہری آبدوز نرپا کو آئی این ایس چکرا کے نام سے بحریہ کے حوالے کیا، اس سے قبل ہندوستان نے روس کی جوہری آبدوز چارلی کلاس کو انیس سو اٹھاسی سے کرائے پر لیا تھا، اس آبدوز کو ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے کرائے پر لیا تھا۔
 
یاد رہے ہندوستان نے روس سے نرپا آبدوز کو دس برس کے لیے کرائے پر لیا ہے، ہندوستان نے نرپا آبدوز کو کرائے پر لینے کے لئے روس سے 900 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے، روسی آبدوز نرپا کی زیادہ سے زیادہ رفتار تیس ناٹ میل ہے جبکہ یہ سمندر کے اندر 600 فٹ زیر آب رہ سکتی ہے، اس میں عملے کے تہتر افراد 100 روز تک زیرآب رہ سکتے ہیں، یہ جوہری آبدوز پانچ سو تینتیس ملی میٹر اور چھ سو پچاس ملی میٹر کی دو دو تارپیڈو لائنوں سے لیس ہے۔

خبر کا کوڈ : 150437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش