0
Thursday 5 Apr 2012 03:29

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید سے ان کی رہائش گاہ مردان ہاؤس میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسس کیمبل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہی سید نے کراچی میں جاری بدامنی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی ہلاکتوں اور زخمی کارکنان اور املاک کے نقصانات کی تفصیلات کے بارے میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر کے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی رہی ہے اور گزشتہ کچھ دنوں میں ہمارے بیس سے زائد کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ہم مسلسل امن پسندی سے کام لے رہے ہیں۔ امن ہم سب کی ضرورت ہے۔ کراچی کے امن کی کوشش کا خیر مقدم کریں گے۔

اے این پی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی سب سے زیادہ قربانیاں دے رہی ہے۔ عالمی برادری دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد میں ہماری مدد کرے۔ کراچی میں امن کے لیے شہر کے اسلحہ سے پاک کیا جائے اور یہاں شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر فرانسس کیمبل نے گزشتہ کچھ عرصے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر انتائی دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔
خبر کا کوڈ : 150496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش