0
Saturday 7 Apr 2012 00:37

حافظ سعید کے خلاف تمام ثبوت پاکستان کے حوالے کر دئیے، بھارتی وزیرخارجہ

حافظ سعید کے خلاف تمام ثبوت پاکستان کے حوالے کر دئیے، بھارتی وزیرخارجہ
اسلام ٹائمز۔ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے خلاف تمام ثبوت پاکستان کے حوالے کر دئیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ صدر آصف زرداری کا دورہ بھارت، تعلقات کے لئے مزید مثبت ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری سے دو طرفہ امور پر بات چیت ہو گی۔ وزیراعظم من موہن سنگھ صدر آصف زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ 

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ صدر پاکستان کے دورے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اس دورے میں بھارت میں دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ حافظ سعید کے معاملے پر کرشنا نے کہا کہ تمام ثبوت پاکستان کو دے دئیے ہیں جن کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انھوں نے ایک بار پھر اس الزام کو دہرایا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کرشنا کے ثبوت فراہم کئے جانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیاس آرائیوں کو ثبوت نہیں کہا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ : 150949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش