0
Monday 9 Apr 2012 01:53

مقبوضہ کشمیر میں نظام حکومت یزیدی ہے، تحریک وحدت

مقبوضہ کشمیر میں نظام حکومت یزیدی ہے، تحریک وحدت
اسلام ٹائمز۔ تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ نثار حسین راتھر نے موجودہ حکومتِ کشمیر کو یزدی نظام کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اولیاء کی مقدس سرزمین پر شراب اور فرقہ واریت و آپسی منافرت کا کاروبار عروج پر ہے جس کی حکومت وقت حوصلہ افزائی اور پشت پناہی کر رہی ہے۔ جس کا تازہ ثبوت حکومت کا شراب اور شرابیوں کی تعداد میں اضافہ اور آمدنی کا تخمینہ پر جاری کردہ بیان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیخلاف جنگی جارحیت کے ساتھ ساتھ بھارت کی طرف سے تہذیبی جارحیت بھی ہنوز جاری ہے، درایں اثنا نثار حسین راتھر نے موجودہ سرکار پر الزام عائد کیا کہ وہ اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے کی جگہ شر پسند عناصر کو تقویت دیتی ہے جس کی زندہ مثال ٹرانس ورلڈ یونیورسٹی کا قیام ہے۔
خبر کا کوڈ : 151528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش