0
Tuesday 10 Apr 2012 03:44

این ایل آئی کے جوان وطن پر قربان

این ایل آئی کے جوان وطن پر قربان
اسلام ٹائمز۔ سکردو گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے  این ایل آئی جوانوں اور شہریوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری  رہا۔ امدادی ٹیموں نے گزشتہ روز متعدد نعشیں نکال لی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تودے تلے دبنے والوں میں ایک سو چوبیس جوان اور گیارہ دفاعی اہلکار شامل ہیں۔ پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے برفانی تودے کے نیچے دبے متعدد جوانوں کی نعشیں نکال لیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کچھ جوانوں کو زندہ نکال لیا جائے گا۔

اسکردو کے گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کیلئے راولپنڈی سے بھاری مشینری بھجوائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھاری مشینری فضائیہ کی مدد سے ائیر لفٹ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سیاچن سیکٹر میں برفانی تودہ گر نے سے متعدد جوان دب گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے برفانی تودہ ستر سے اسی فٹ بڑا ہے جو ایک کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔ اسلئے کسی کا زندہ رہنا معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ 

تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف اگر گلگت بلتستان جانے والے مسافروں میں سے نادرن لائٹ انفنٹری کے چھٹی پر جانے والے جوانوں کو کوہستان اور چلاس میں ملک دشمن دہشت گرد مار رہے ہیں، تو دوسری طرف دشوار ترین پہاڑی سلسلے سیاچن کی حفاظت بھی این ایل آئی کے جوان ہی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 151591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش