0
Friday 13 Apr 2012 21:51

انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے کئی سماجی مسائل جنم لیتے ہیں، چیف جسٹس

انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے کئی سماجی مسائل جنم لیتے ہیں، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری ملک ہے لیکن افوسناک بات ہے کہ غیر آئینی اقدامات کے باعث پاکستان کی جمہوری تاریخ داغدار ہے۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے کئی سماجی مسائل جنم لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ملک میں منتخب نمائندوں نے آمروں کے غیرآئینی اقدامات کو قبول نہیں کیا۔ سانحہ گیاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے تودے تلے دبنے والے اہلکار خیریت سے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 152946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش