0
Friday 13 Apr 2012 20:08

وزیراعظم توہین عدالت، اعتزاز میڈیا پر برس پڑے، اسی کروڑ ہرجانے کا عندیہ

وزیراعظم توہین عدالت، اعتزاز میڈیا پر برس پڑے، اسی کروڑ ہرجانے کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں نئے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو استغاثہ نامزد کر دیا۔ اعتزاز احسن میڈیا پر برس پڑے۔ اسی کروڑ ہرجانے کے دعویٰ کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران سابق اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق عدالت میں پیش ہوئے اور کیس میں استغاثہ کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی۔
 
نئے اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ عدالت اجازت دے تو وہ اس کیس میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ انہوں نے عدالت کی معاونت کیلئے وقت دیئے جانے کی بھی استدعا کی۔ جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ ہم نے سابق اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق کو استغاثہ نامزد کیا تھا۔ بڑی عجیب بات ہے کہ ملزم وزیراعظم نے خود ہی استغاثہ تبدیل کر دیا۔ عدالت نے کیس میں اٹارنی جنرل عرفان قادر کو استغاثہ نامزد کر دیا جنہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں توہین عدالت کی کئی کارروائیاں زیرالتوا ہیں اس کیس کو پہلے سے موجود مقدمات کے بعد سنا جائے۔ اعتزاز احسن نے عدالت میں اپنے خلاف خبروں کا ریکارڈ پیش کیا انہوں نے کہا کہ ان پر عدالت میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ آپ انٹرویو نہ دیا کریں جس پر اعتزاز کا کہنا تھا کہ ایسی خبریں چھپنے پر انٹرویو دینا پڑتے ہیں سوچ رہا ہوں کہ میڈیا پر ستر سے اسی کروڑ کا ہرجانہ کر دوں۔
خبر کا کوڈ : 152937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش