5
0
Saturday 14 Apr 2012 03:41

مقاومت رنگ لائی، حکومت نے ایم ڈبلیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

مقاومت رنگ لائی، حکومت نے ایم ڈبلیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے سامنے آٹھ روز سے جاری احتجاجی دھرنا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعیان حیدر کرار کے شدید احتجاج نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مبجور کر دیا، جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں افراد کی نماز جمعہ میں شرکت نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا اور بلآخر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے اپیل کی گئی کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ جمعہ کے روز دن بھر چئیرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ، نذر گوندل سمیت اسلام آباد کے چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد کا مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے گفتگو کا سلسلہ جاری رہا، سب نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جو واقعہ گلگت میں پیش آیا ہے اس پر شیعوں کا اتنا بڑا ردعمل اور احتجاج اُن کا آئینی اور قانونی حق تھا۔ تمام مذکورہ شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات کو قابل عمل قرار دیا۔
 
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان تمام مطالبات پر عملدرآمد کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے اور وزیر داخلہ اس کے ذمہ دار ہیں اور وہ اس پر عملدرآمد کریں گے۔ ابتدائی گفتگو کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے رات ساڑھے نو بجے سے صبح ایک بجے تک اعلٰی حکومتی  عہدیداروں اور وزارت داخلہ کے افسران، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور وزیر داخلہ رحمان ملک کی میٹنگز مسلسل چار گھنٹے تک جاری رہیں۔ اس میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے پیش کردہ تمام مطالبات زیر بحث آئے اور ہر نقطہ پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے نتیجے میں صبح ایک بجے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، رینجرز کے سربراہ، گلگت اسکاوٹس کے ذمہ داران اور آئی جی گلگت بلتستان کو نیند سے بیدار کر کے ان مذاکرات میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا اور ان پر عملدرآمد کا پابند کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ روز میں کسی ایک نقطہ پر بھی عمل درآمد نہ کیا گیا تو دھرنوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ مذاکرات میں گلگت بلتستان میں امن کے قیام کیلئے شیعہ سنی مشترکہ وفود کے تبادلے پر اتفاق رائے ہوا۔ شہداء اور گم شدگان کی تعداد کے تعین اور واقعہ کے ذمہ داروں کی شناخت اور اسباب تک پہنچنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا، کمیشن میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا ایک ایک جج جبکہ شیعہ اور سنی مکاتب فکر کی طرف سے ایک ایک عالم دین ممبران ہونگے، کمیشن میں ایک وکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیشن ایک ماہ کے اندر واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا، کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی رہنماؤں کی موجودگی میں ہی جاری کیا گیا۔ 

نصاب تعلیم کے حوالے سے طے پایا کہ ایسا مشترکہ نصاب تشکیل دیا جائے گا جو تمام مسالک کے لئے قابل قبول ہو گا، گلگت سے کرفیو آج دن کے اوقات میں ختم کر دیا جائے گا اور حالات معمول پر آنے کی صورت میں رات کے اوقات میں بھی کرفیو میں نرمی پیدا کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن افراد کو نقص امن عامہ (سولہ ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے انہیں بھی رہا کر دیا جائے گا۔ چلاس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریش کے حوالے سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی درخواست پر پیر تک مہلت دی گئی کہ علاقائی جرگہ تمام مجرموں کو حکومت کے حوالے کرے بصورت دیگر ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
 
مذاکرات میں اب تک کے تمام شہداء کے ورثاء کو بیس بیس لاکھ روپے کمپنسیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا، راستے کو محفوظ بنانے کیلئے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ کوہستان کے علاقہ دبیر سے چلاس تک رینجرز موبائل ٹیمیں گشت کریں گی، جبکہ چلاس سے گلگت تک راستے کی حفاظت گلگت اسکاوٹس کے ذمہ ہو گی۔ راولپنڈی سے گلگت بلستان کے سفر کیلئے براستہ کاغان سڑک کی تعمیر فوراً مکمل کی جائے گی اور اس کیلئے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔ ایکسٹرا فلائٹس کا اجراء فوری طور پر کیا جائے گا، اس سلسلہ میں پی آئی اے کے علاوہ سی ون تھرٹی طیارے بھی چلائے جائیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مذاکرات میں علامہ امین شہیدی، علامہ اصغر عسکری اور علامہ اقبال حسین بہشتی شامل تھے۔ 

آج صبح آٹھ بجے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری دھرنے میں شریک تمام افراد کو مذاکرات کی کامیابی کی خوشخبری سنائیں گے اور باقاعدہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گا۔
خبر کا کوڈ : 153027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

India
sukre kuda mazlumeen ki sada ranglaya.
Germany
labiyak yaa HUssain
Pakistan
salam
we want shia sunni unity only,,,,,MWM done a good job,,,in next election we people of gilgit baltistan support y
MWM,,,GEO,,,,,,,husainio,sunni bi hussaini hay aur shia b,,,jo in taferuuqa phila raha hay woy yazeedi hay,,,,,,,,,ALLAH ham sb ko seede raste pe chalne ki aur mazloom k sath dene aur zalim se nafrat krne ki toufeeq ataa ferma ,,ameen...
Pakistan
Khuda khair karay.
moosavi junejo agreement per to ab tuk amul hoowa hee nuhay
ہماری پیشکش