0
Thursday 19 Apr 2012 00:37

قوم بھارت سے دوستی و تجارت نہیں کشمیر پر سے قبضے کا خاتمہ چاہتی ہے، حافظ عبدالغفار

قوم بھارت سے دوستی و تجارت نہیں کشمیر پر سے قبضے کا خاتمہ چاہتی ہے، حافظ عبدالغفار
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتہ الدعوہ ملتان حافظ عبدالغفار نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے اس بیان کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں رکاوٹ نہیں بن سکتا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات کسی صورت بہتر نہیں ہو سکتے۔ بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستانی دریائوں پر غیرقانونی ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوششیں کررہا ہے لیکن ہمارے حکمران بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیکر تجارت اور یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت سے دوستی و تجارت نہیں کشمیر پر سے بھارتی قبضہے کا خاتمہ اور اپنے دریاں کو آزاد کروانا چاہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران قوم کی نمائندگی کا فریضہ ادا نہیں کر رہے بلکہ امریکہ و بھارت کو خوش کرنے کیلئے ملکی و قومی مفادات کے برعکس کام کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 154552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش