0
Monday 23 Apr 2012 22:55

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ کی قرار داد کو مسترد کرتے ہیں، عزیز لطیف

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ کی قرار داد کو مسترد کرتے ہیں، عزیز لطیف
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور کرپشن کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، وزیراعظم کرپشن اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں اور پرامن جدوجہد کے ذریعے اس کا راستہ روکا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ملتان میں جماعت کے ضلعی ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں ہم ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں اور فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور عملے کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، فضائی حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، چودھری عزیر لطیف نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر غریبوں سے ووٹ لے کر اقتدار حاصل کرنے والوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے عوام کو بھکاری بنا رہے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہو رہی ہے، اجلاس میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں اور فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملتان میں ہونے والے جلسہ انقلاب میں ملتان کے عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا ہے تبدیلی نوشتہ دیوار ہے، اور عوام مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی سے تنگ آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 155969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش