0
Wednesday 25 Apr 2012 17:27

لاہور ریلوے سٹیشن بم دھماکے کا ایک اور زخمی بچہ چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی

لاہور ریلوے سٹیشن بم دھماکے کا ایک اور زخمی بچہ چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر بم دھماکہ میں زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد اب تک ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جب کہ دو زخمیوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے جبکہ جی ایم ریلوے نے سیکورٹی کیمرے بند ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ منگل کی شام لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر ہونیوالے دھماکے میں زخمی ہونے والا خانپور کا نو سالہ بچہ محمود بدھ کی صبح میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

محمود کے تین بھائی بھی اس دھماکے میں زخمی ہوئے جو ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس دھماکے کے چوالیس زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے قلی محمد بوٹا اور پولیس اہلکار ادریس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ ریلوے پولیس لائنز میں ہیڈ کانسٹیبل محمد ادریس کی نماز جنازہ میں جی ایم ریلوے نعیم ملک، آئی جی ریلوے پولیس ابن حسین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

ہیڈ کانسٹیبل میت کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اور تدفین کے لیے اس کے آبائی علاقے شکر گڑھ روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم ریلوے نعیم ملک نے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے کیمرے بند تھے۔ آ ئی جی ریلوے ابن حسین نے کہا ہے کہ ایک اور اور ٹرین سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ اس کا تعلق بھی اسی دھماکے سے ہے۔ زخمیوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے میو ہسپتال، گنگا رام اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 156428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش