0
Saturday 28 Apr 2012 15:21

مقتدر قوتیں سنجیدہ ہوں تو ایک دن میں امن بحال ہوسکتا ہے، عبد القدوس ساسولی

مقتدر قوتیں سنجیدہ ہوں تو ایک دن میں امن بحال ہوسکتا ہے، عبد القدوس ساسولی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد القدوس ساسولی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان مقتدر قوتوں کی ناقص پالیسیوں اور منفی سوچ کی وجہ سے عالمی استعماری طاقتوں کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے، مقتدر قوتیں اگر قیام امن کے لئے سنجیدہ ہوجائیں تو ایک ہی دن میں امن و امان بحال ہوسکتا ہے۔ مگر یہ ادارے عوامی اور ملکی مفاد کی بجائے استعماری قوتوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ علماء اور معصوم عوام کے قتل میں ملوث دہشتگر گروہ کی پشت پنا ہی کی جارہی ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے عوام معتبر ین اور قبائلی شخصیات کو دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوکر اپنا فرض انجام دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 157074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش