0
Thursday 3 May 2012 16:22

لیاری آپریشن جمعہ تک ختم ہوجائے گا، آئی جی سندھ

لیاری آپریشن جمعہ تک ختم ہوجائے گا، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہنا ہے کہ لیاری آپریشن میں پیش رفت ہوئی ہے آج یا کل آپریشن ختم ہوجائے گا۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ لیاری میں طالبان سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا کہ لیاری آپریشن میں پیش رفت ہوئی ہے اور آپریشن اختتامی مراحل میں ہے، آج یا کل آپریشن ختم ہوجائے گا اور کل تک لیاری میں ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ رینجرز ہمارے ساتھ ہے جب کہیں گے رینجرز آجائے گی۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ لیاری میں طالبان سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 158658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش