0
Friday 4 May 2012 19:42

پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، آزاد حیثیت سے لیاری سے انتخابات لڑوں گا، عزیر بلوچ

پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، آزاد حیثیت سے لیاری سے انتخابات لڑوں گا، عزیر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر جان بلوچ نے کہا ہے کہ عوام نے گرفتاری دینے سے منع کردیا ہے اب آپریشن بند ہونے کے بعد رینجرز کو گرفتاری دوں گا۔ گبول پارک آمد کے موقع پر ہزاروں افراد نے عذیر جان بلوچ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر منوں پھول نچھاور کئے جبکہ اس موقع پر عوام نے چودھری اسلم اور نبیل گبول کےخلاف بھی نعرے لگائے۔ عذیر جان بلوچ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے گرفتاری دینے سے منع کردیا ہے اب آپریشن بند ہونے کے بعد رینجرز کو گرفتاری دوں گا۔

پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ پولیس کارروائیوں کےخلاف عدالت جاؤنگا اور آپریشن میں مارے جانے والے اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے قاتلوں کو ہر حال میں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی کے ذمہ دار اویس مظفر ٹپی، نبیل گبول، رفیق انجینئر اور سلیم ہنگورو ہیں۔ عزیر جان نے کہا کہ میرا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں میں آزاد حیثیت سے لیاری سے انتخابات لڑوں گا۔
خبر کا کوڈ : 158885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش