0
Thursday 10 May 2012 22:33

پاکستان کی امداد نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط

پاکستان کی امداد نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط
اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کی امداد نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ، آئندہ ہفتے کانگریس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بل کے تحت آئندہ مالی سال امریکا کے دفاعی بجٹ کا تعین کیا جائے گا۔ بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو خدمات اور اشیاء میں حاصل ترجیح حیثیت نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط ہو گی۔ پاکستان کی فوجی اور سول امداد بھی دہشتگردی کےخلاف جنگ اور آئی ای ڈیز کے خلاف اقدامات سے مشروط کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 160695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش