0
Monday 14 May 2012 12:37

فلسطین فائونڈیش کل یوم نکبہ بھرپور طریقے سے منائے گی

فلسطین فائونڈیش کل یوم نکبہ بھرپور طریقے سے منائے گی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی مظالم کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنے کے سلسلے میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان نے 15 مئی کو یوم نکبہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن پی ایل ایف اسلام آباد کے زیراہتمام پریس کلب میں شام 5 بجے ایک کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں معروف مذہبی اور سیاسی شخصیات شامل ہو کر فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

یاد رہے کہ 15 مئی 1948ء تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جسے یوم نکبہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اسی دن انبیاء کی سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست کی داغ بیل رکھ کر انسانیت پر ظلم عظیم ڈھایا گیا۔ اس پاک سرزمین کے باسیوں یعنی فلسطینیوں کو ان کی آبائی رہائش گاہ سے بےدخل کیا گیا۔ سات لاکھ فلسطینیوں کو اجاڑا گیا اور ان کے سینکڑوں دیہات کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔ اس اجڑ جانے اور اپنے وطن سے بے وطن ہو جانے کو فلسطینی یوم النکبہ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ اس دن کو اسرائیل یوم آزادی اور یوم جشن کے طور پر مناتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 161768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش