0
Monday 14 May 2012 22:13

میاں برادران نے قوم کا اربوں روپیہ تندوروں اور لیپ ٹاپ میں جھونک دیا، رحمان ملک

میاں برادران نے قوم کا اربوں روپیہ تندوروں اور لیپ ٹاپ میں جھونک دیا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے عدالت نے وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا۔ نواز شریف سیاستدان ہیں جج بننے کی کوشش نہ کریں۔ وہ وزارت داخلہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزرات داخلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا معاملہ ابھی تک اپیل کے مرحلے میں ہے لیکن میاں برادران ذاتی خواہشات پر توہین آمیر بیانات دے رہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا معاملہ تاحال عدالت میں ہے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نواز شریف کے بیانات پر سوموٹو ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف توڑ پھوڑ کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرکے بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں بردارن کی بتیس ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔ میاں برادران نے قوم کا اربوں روپیہ تندوروں اور لیپ ٹاپ میں جھونک دیا۔ اٹھارہ ہزار کا کمپیوٹر چونتیس ہزار کا خریدا گیا۔

اس سے قبل امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں شیشہ بارز کو بند کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ تمام ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ رہائشی علاقوں سے تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایسے تمام غیرملکی جن کے ویزوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے ان کے ویزوں کی توثیق ان کے اپنے متعلقہ ملکوں سے ہی ہو سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 161929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش